اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعرات کی صبح تہران پہنچنے کے بعد آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اس بات کی تائید کی تھی کہ ایران نے جنیوا میں ہونے والے عارضی جوہری معاہدے پر مکمل طور پر عملدرامد کیا ہے۔ سن دو ہزار تیرہ میں ہونے والے اس عارضی معاہدے کے تحت، ایران حتمی سمجھوتے کے حصول تک، یورینیئم کے ذخیروں سمیت کسی بھی جوہری سرگرمی میں اضافہ نہیں کرے گا۔ مغربی ذرائع نے موجودہ صورتحال میں امانو کے دورہ تہران اور اعلی عہدے داروں سے ان کی ملاقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲